Juma byan topics
*ہندوستان میں مسلمانوں کے کچھ مسائل جنھیں جمعہ کے بیانات, تحریر, سوشل میڈیا اور ہر ممکن ذریعے سے امت کے سامنے لانے اور حل کرنے کی ضرورت ہے۔* بیانات کے عنوانات مین رواجیت سے آگے بڑھ کر حقیقت اور کامن سینس پر آنے کی ضرورت ہے. امت میں اج بھی دین کی محبت باقی ہے. اسی لئے تو ان ہزاروں مساجد اور مدارس کو چندہ دیتی ہے اور مساجد ہماری کسی درجہ میں کیوں نہ ہو, کچھ حد تک تو اباد ہے. اب مسئلہ انکے مسائل کو سمجھ کر اس پر بات کرنے کا بھی ہے. ذیل میں اسے بات پر کچھ عنوانات ذہن میں ہیں. 1. اسلام میں جائیداد کی تقسیم. اسکے فضائل اور وعید. اسکے صحیح نہیں ہونے کی وجہ سے کورٹ کیس اور رشتے داروں میں قطع تعلق اور بنک لون۔ سالوں سال گزر جاتے ہیں لیکن اتنا بڑا مسئلہ جسکو اللّٰہ نے نماز سے بھی زیادہ کھول کے بیان فرمایا، ہمارے بیانات سے غائب ہے۔ حلانکہ حدیث میں اسکو ادھا علم بتایا گیا. 2. والدین کے لئے ہدایات کہ ان کے بچوں کے لئے مثالی والدین بننے کے لئے کیا کرنا چاہیے. بچوں کی ذمہ داری اسکولوں، مدرسے یا کیسی جماعت پر نہیں ہے. ماں باپ کو بچوں کا دوست بننے کی ضرورت ہے۔ ماں باپ یا تو بچوں کو بلکل فری ...